مرغی کا گوشت 11روپے کلو مہنگا

لاہور( کرائم رپورٹر) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت11روپے اضافے سے595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے اضافے سے 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت270روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔