بچوں کی لڑائی پر2افرادکاتشدد، خاتون زخمی

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)بچوں کی لڑائی پردوافرادکے تشددسے خاتون زخمی ہوگئی۔سونیابی بی کے بچوں کااس کی جیٹھانی اوردیورانی کے بچوں سے جھگڑاہواتھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گا ئوں279۔ای بی کی رہائشی سونیابی بی اپنے بچوں سمیت گھرمیں موجودتھی کہ اس دوران مسمیان غلام عباس جٹ اوراسدمحمودجٹ نے ڈنڈوں سے اس پرحملہ کرکے اسے لہولہان کردیااورسونیابی بی کی ایک آنکھ شدیدزخمی ہوگئی سونیابی بی کے مطابق میرے بچوں اورمیری جیٹھانی اوردیورانی کے بچوں کے درمیان معمولی جھگڑاہواتھااسی رنجش پرملزموں نے مجھے زخمی کیاہے۔