لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں گولیاں چل گئی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھائی زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سدھر گاؤں کے قریب پیش آیافائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں صدام اور ندیم 2 بھائی شامل ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان عرفان اور فیصل اوردیگر نے فائرنگ کی،ملزمان اور مضروب کے بچوں کا چند روز پہلے جھگڑا ہوا تھا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی