گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)دوافرادنے چھریاں مارکرخاتون کولہولہان کردیا۔ گزشتہ روزنواحی گا ئوں361۔ای بی کی ثمینہ بی بی زوجہ محمدندیم اپنے بچوں سمیت گھرمیں موجودتھی کہ اس دوران عبدالمجیداووڈھ ساتھیوں محمدرفیق،پروین بی بی اوررابعہ بی بی سمیت زبردستی اس کے گھرداخل ہوگیااور آتے ہی چھری کے وارکرکے ثمینہ بی بی کولہولہان کردیا،وجہ عناد ثمینہ بی بی اورعبدالمجیدکے بچوں کے درمیان گلی میں کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑاہواتھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔