بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،13افراد زخمی

جھنگ روڈ پر واقعہ،کلہاڑیوں، ڈنڈوں کااستعمال،زخمی ہسپتال منتقل 
مظفرگڑھ (خصوصی رپورٹ )بچوں کا معمولی جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا،دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ میں جھنگ روڈ پر نزد پوما پٹرول پمپ بچوں کے جھگڑے کے بعد لواحقین آپس میں لڑ پڑے،دونوں گروپوں نے کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا،تصادم میں دونوں گروپوں کے مجموعی طور پر 13 افراد زخمی ہوئے،پہلے گروپ کے 7 زخمیوں میں نعیم عباس، سلیم، شکیلہ بی بی، معین، عائشہ، آصف اور محمد حفیظ شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ کے 6 زخمیوں میں کاشف عباس، محمد یوسف، عقیلہ بی بی، عاطف عباس، رخسانہ بی بی اور واصف شامل ہیں،زخمیوں میں خواتین سمیت متعدد افراد کے سر، چہرے، ہاتھ اور گردن پر زخم آئے، ریسکیو اہلکاروں نے تمام 13 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے