مقتولین میں عبدالرحمان ، محمدعرفان شامل ، تیسرا بھائی عمران شدید زخمی ، 3مرکزی ملزم گرفتار
چیچہ وطنی(نمائندہ رپورٹ) چیچہ وطنی میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے 2 حقیقی بھائی قتل، تیسرا شدید زخمی ہو گیا، پولیس کی کارروائی میں تین مرکزی ملزم گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود 110 بارہ ایل میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 حقیقی بھائی 25 سالہ عبدالرحمان اور 35 سالہ محمد عرفان قتل ہوگئے جبکہ تیسرا بھائی محمد عمران زخمی ہوگیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 مرکزی ملزم گرفتار کرلیے اور وقوعہ کے دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔