پستول اورموٹر سائیکل برآمد ، گرفتار ملزمان حیدر اورافتخار ریکارڈ یافتہ ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہیں شاہدرہ ٹاؤن ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گینگ کوگرفتارکرکیاسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ڈولفن سکواڈ نے تعاقب کے بعد کالا خطائی روڈ سے راؤنڈ اپ کرلیاملزمان کے قبضہ سے پستول اورموٹر سائیکل برآمد کرلی گرفتار ملزمان حیدر اورافتخار ریکارڈ یافتہ ہے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنارہا ہے۔