18سالہ طالبہ اقرا کالج جا رہی تھی ، موقع پر ہی دم توڑ گئی ، گجومتہ روہی نالہ کے قریب بھی حادثہ
لاہور(کرائم رپورٹر) دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے میں لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ لاہور روڈ کے قریب چمروپور میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 18 سالہ اقرا نامی طالبہ جان کی بازی ہار گئی۔اقرا اپنے کالج جانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار تھی کہ اچانک ٹرک کی زد میں آ گئی۔حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئی۔رآیونڈ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے دوسرا واقعہ گجومتہ روہی نالہ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔