ٹرک ،موٹرسائیکل تصادم: 1ہلاک ،2زخمی

حادثہ چلڈرن ہسپتال سٹاپ فیروز پور روڈ کے قریب پیش آیا،زخمی ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)چلڈرن ہسپتال فیروز پور روڈ کے قریب موٹر سائیکل اور مزداٹرک کے درمیان تصادم، ایک شخص ہلاک ،دو افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ چلڈرن ہسپتال سٹاپ فیروز پور روڈ کے قریب موٹر سائیکل اور مزداٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے باعث ایک شخص ہلاک اوردو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا ۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔