کالاشاہ کاکو،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک جاںبحق ،دو زخمی

متوفی کی شناخت 22 سالہ حسن علی کے نام سے ہوئی،زخمی افراد کوہسپتال منتقل کر دیا گیا
مریدکے (کرائم رپورٹر ) کالاشاہ کاکو لاہور گارڈن شرقپور روڈ پر نامعلوم ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار نامعلوم ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروزوالہ منتقل کر دیامتوفی کی شناخت 22 سالہ حسن علی ولد محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 13 سالہ عبداللہ ولد اعظم علی اور اللہ معافی زوجہ محمد شفیق شامل ہیں، جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا