دوساکو چوک کے قریب فیکٹری کے مزدور کھانا کھانے کیلئے ہوٹل جارہے تھے ، کار نے روند ڈالا
4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ، کار ڈرائیور موقع سے فرار ،پولیس کارروائی شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)تیز رفتار کار نے 6 افراد کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق 4 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ فیروزوالا میں دوساکو چوک کے قریب پیش آیا جہاں نجی فیکٹری کے مزدور کھانا کھانے کیلئے ہوٹل جارہے تھے کہ تیز رفتار کار نے انہیں بری طرح کچل ڈالاحادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی