بنگلا دیشی فوجی وفد کی بحریہ کے کمانڈرز سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے دورہ کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈر فلیٹ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔