پنجاب حکومت نے نئے سال کی پتنگ بازی کے قواعد و ضوابط حتمی کر دیے

پنجاب حکومت نے نئے سال کی پتنگ بازی کے قواعد و ضوابط حتمی کر دیے

پنجاب حکومت نے نئے سال کے موقع پر پتنگ بازی کے لیے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ہوم سیکرٹری پنجاب کے مطابق اس وقت تک پتنگ بنانے یا اُڑانے کی اجازت نہیں ہے، تاہم 6 اور 7 فروری کو ضلعی کمشنرز (ڈی سی) کی اجازت سے پتنگ بازی ممکن ہوگی۔ایک خاص سائز سے بڑی پتنگ نہیں بنائی جا سکے گی۔پتنگ بنانے یا اُڑانے کے لیے مخصوص کاغذ اور ڈور کا استعمال لازمی ہوگا۔پتنگ بنانے یا فروخت کرنے والوں کے لیے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ڈی سی کی اجازت کے بغیر کوئی بھی پتنگ نہیں بنا یا اُڑا سکتا۔ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ یہ قواعد عوام کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے لیے وضع کیے گئے ہیں تاکہ پتنگ بازی کے دوران حادثات اور جانی نقصان کے خطرات کم کیے جا سکیں۔