پنجاب حکومت نے بسنت کے لیے قواعد و ضوابط طے کر دیے:عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت نے بسنت کے لیے قواعد و ضوابط طے کر دیے:عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت نے بسنت کے قواعد و ضوابط طے کر دیے ہیں اور صوبے بھر میں حفاظتی انتظامات مضبوط کیے جا رہے ہیں۔
اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات، عظمیٰ بخاری نے کیا۔ٹریفک پولیس نے 10 لاکھ سیفی راڈز مفت موٹر سائیکلوں پر لگانے کا آغاز کر دیا۔عوام میں احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہیں۔ڈور کے پنے اور ہر پتنگ و گڈے پر خصوصی کیو آر کوڈ چسپاں کیے جا رہے ہیں تاکہ انتظامیہ کے پاس خرید و فروخت کا مکمل ڈیٹا موجود ہو۔پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے قواعد و ضوابط کی عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب کی ثقافت کی بحالی کا کریڈٹ 100 فیصد وزیراعلیٰ مریم نواز کو جاتا ہے۔