پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے حقوق، فرائض اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئے قوانین منظور کیے ہیں۔
گھریلو ملازمین کے لیے "فارم اے" پر باقاعدہ لیٹر آف ایمپلائمنٹ لازمی ہوگا۔صاف، محفوظ اور باعزت کام کی جگہ فراہم کرنا آجر کی ذمہ داری ہوگی۔حاملہ ملازمین کے لیے ہلکے کام اور خصوصی تحفظات لازمی قرار دیے گئے ہیں۔اضافی کام کے لیے ملازم کی تحریری رضامندی لازمی ہوگی، اوور ٹائم کی حد ہفتے میں 8 گھنٹے ہوگی اور اضافی اوور ٹائم کی اجرت دوگنی دی جائے گی۔
سالانہ رخصت کا ریکارڈ "فارم بی" میں رکھا جائے گا اور زچگی کی چھٹی کے دوران نوٹس "فارم ڈی" کے ذریعے دیا جائے گا۔ملازمین کے لیے 42 اسکوائر فٹ کا کمرہ، مناسب روشنی، ہوا اور پرائیویسی لازمی ہوگی۔
ملازم کی صحت کا سرٹیفکیٹ "فارم ای" کے ذریعے حاصل کرنا آجر کی ذمہ داری ہوگی۔حادثات یا اموات کی صورت میں رپورٹس "فارم ایف" اور "فارم جی" کے ذریعے دینا لازمی ہوگا۔
ذاتی سامان کی واپسی نہ ہونے پر تنازعات کمیٹی سے رجوع ممکن ہوگا، اور یو سی سطح پر ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی قائم کی جائے گی۔تمام فارم محکمہ لیبر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔