شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ) ون اے ایل کے 40 دیہات کا نہری پانی بند ،فصلیں تباہ ؛ کسان سراپا احتجاج بن گئے۔ قیام پاکستان سے قبل ہی ٹیل پر واقع ون اے ایل شیر گڑھ کے40 سے زائد دیہات کی زرعی اراضی کو سیراب کرنے کیلئے سرگنگارام کا ڈیزائن کیا گیا لفٹ ایریگیشن سسٹم نصب ہے جسے چلانے کیلئے ہر دور میں لوڈشیڈنگ سے استنیٰ دیکر فصلوں تک پانی پہنچایا جاتا ہے،عرصہ دراز کے بعد سیکرٹری آب پاشی نے بغیر کسی تحریری نوٹس کے ون اے ایل کے علاقوں کے نہری پانی کووارہ بندہ شیڈول میں ڈالتے ہوئے پانی اس وقت بند کیا ہے جب اس علاقہ میں گندم ،باغات دیگر فصلوں کو پانی کی اشد ضرورت ہے۔کاشتکاروں سید محمد شاہ کرمانی ،محمد ظہیر ،ملک ظہور،عبدالغفور بھٹی ،ودیگر کاشتکاروں نیوزیراعلیٰ مریم نواز ،صوبائی وزیر آبپاشی سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری آبپاشی کے اس غیر قانونی اقدام پر نوٹس لیا جائے۔