نہری پانی چوری پر 3افراد کیخلاف مقدمات درج

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا کی ہدایات پر ایکسین محکمہ انہار ایسٹرن بار صدام حسین کی زیرنگرانی پانی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران تھانہ صدر عارفوالا اور تھانہ رنگ شاہ کی حدود میں غیر قانونی آبپاشی، سرکاری نہری املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر کاشتکاروں کے حقِ آبپاشی کی خلاف ورزی پر 3 مقدمات درج کروا دئیے گئے، جبکہ نہری نظام کی دن رات مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ نہری پانی قومی اثاثہ اور کاشتکاروں کا بنیادی حق ہے، اس کی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔