متعدد زمیندار نہری پانی کی چوری میں ملوث نکلے

پانی چوری کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہوں گے:ندیم خاور پاشا 
بچیکی (خصوصی رپورٹ) راجباہ مانگٹانوالہ پر واقع متعدد زمیندار نہری پانی کی چوری میں ملوث نکلے محکمہ انہار کے سب ڈویڑن آفیسر نے اپنی مدعیت میں تھانہ بڑاگھر میں نہری پانی کی چوری میں ملوث بااثر زمیندار ارشد سرا ، محمود لیاقت اکرم ، شان اقبال غلام رسول ، شہادت بھٹی و دیگر راجباہ مانگٹانوالہ تا راجباہ سیدوالہ کے علاقے تک پانی چوری کرتے تھے جس سے باقی لوگوں کی حق تلفی ہورہی تھی ،محکمہ انہار ننکانہ نے نہری پانی چوری کرنے والے تمام کاشتکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اس موقع پر سب ڈویڑن آفیسر کینال ندیم خاور پاشا نے کہا ہے کہ پانی چوری کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نہری پانی کی چوری کے باعث محکمہ انہار کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہاتھا ایس ڈی او مانگٹانوالہ کے مطابق نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ تمام کاشتکاروں کو ان کے حصہ کا پانی مل سکے۔