پیرا فورس کا سبزی منڈی ودیگر علاقوں کا دورہ، جرمانے، وارننگ

چیچہ وطنی،غازی آباد(خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا کی ہدایات پر ماہِ مقدس رمضان المبارک کے پیشِ نظر انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس عشرت یسٰین کا پیرا فورس ٹیم کے ہمراہ سبزی منڈی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ،دورانِ انسپکشن سبزی، فروٹ، آٹا، چاول، گھی، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا،وزن کرنے والی مشینوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، خلاف ورزی پر دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد ،سخت تنبیہ جاری کی گئی،انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور ناجائز تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔