لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران راوی روڈ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1200 گرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کی گئی، جس کی مالیت ہزاروں روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے کارروائی دورانِ پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی۔گرفتار ملزمان ساجد اور رؤف شہر کے مختلف رہائشی علاقوں اور سبزی منڈی میں پیدل گھوم پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ایس پی سٹی بلال احمد نے کارروائی میں حصہ لینے والے ایس ایچ او راوی روڈ، انچارج چوکی سبزی منڈی اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔