چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس عشرت یاسین نے پیرا فورس ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر متعدد قصابوں کو بھاری جرمانے عائد کیے۔ انفورسمنٹ آفیسر عشرت یاسین نے دکانوں پر نرخ نامے چیک کیے اور گوشت کی سرکاری قیمتوں پر عملدر آمد کا جائزہ لیا۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں سختی سے تنبیہ کی گئی۔