پیرا فورس کا رمضان و دیگر بازاروں کا دورہ، انسپکشن، جرمانے

کسووال (خصوصی رپورٹ)رمضان المبارک کے پیشِ نظر انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس عشرت یسٰین نے اپنی پیرا فورس ٹیم حسنین رشید اور ذیشان ابرارکے ہمراہ رمضان بازار اور شہر کے دیگر مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔دورانِ انسپکشن سبزی، فروٹ، آٹا، چاول، گھی، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخ ناموں کے مطابق دستیابی اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ٹیم نے موقع پر موجود دکانداروں کے نرخ نامے بھی چیک کیے اور شہریوں سے قیمتوں اور معیار کے حوالے سے استفسار کیا۔گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بعض کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس عشرت یسین نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔