سی سی ڈی کوتوالی نے3 موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو فائرنگ کردی ، مبشری سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ تھا
لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کوتوالی کے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، اقدامِ قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم مبشر عرف مبشری مارا گیا جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کوتوالی کی ٹیم نے ناکے پر موٹر سائیکل سوار تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سی سی ڈی کی گاڑیوں کو گولیاں لگیں۔ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران گولی لگنے سے مبشر عرف مبشری ہلاک ہوگیا، جو قتل، اقدامِ قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔ مقابلے میں زخمی سی سی ڈی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا۔