بھٹہ چوک میں 3موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا تو پولیس دیکھ کرفرار ہوگئے
تعاقب پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں گجرات کارہائشی دانیال ارشد مارا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 40 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق تھانہ اربن ایریا کی حدود بھٹہ چوک میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سوار تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزم پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہو گئے ، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزموں نے فائرنگ شروع کردی ، اس دوران پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم دانیال ارشد جو گجرات کا رہائشی تھا مارا گیا جبکہ دیگر دو ملزم فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارا گیا ملزم ون مین ڈکیت کے نام سے بھی مشہور تھا اور اکثر وارداتیں اکیلا ہی کرتا تھا ، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی گئی ۔