مقابلہ، 51 مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک

مقابلہ چک 3 ون ایل موڑ کے قریب ہوا، ملزم اللہ رکھاسے موٹرسائیکل،اسلحہ برآمدلاش ہسپتال منتقل ،مقدمہ بھی درج 
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں چک 3 ون ایل موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے، جو اقدام قتل اور ر ہزنی سمیت سنگین جرائم کے 51 مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلے کے بعد ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، اس کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ صدر رینالہ خورد میں درج کر لیا گیا ہے۔