نائیجیریا میں سیسے کی کان میں گیس دھماکے سے 38 کان کن ہلاک، متعدد زخمی

نائیجیریا میں سیسے کی کان میں گیس دھماکے سے 38 کان کن ہلاک، متعدد زخمی

نائیجیریا کے لوکل گورنمنٹ ایریا کی زرک کمیونٹی میں سیسے کی کان میں زہریلی گیسوں کے جمع ہونے کے باعث بڑا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 38 کان کن جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک نجی کمپنی کی زیرِ نگرانی سرنگوں میں مزدوروں کا کام جاری تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق، کاربن مونو آکسائیڈ جیسی زہریلی گیسوں کے جمع ہونے سے سرنگ میں دھماکہ ہوا، جو عموماً زیادہ کام کے دوران ہوتا ہے۔مقامی قبائلی رہنماؤں نے اس واقعے کو تباہ کن قرار دیا ہے۔ قائم مقام ضلعی سربراہ علیو ادامو ادریس کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں، جن کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔