روشیو: وینزویلا کے شہر روشیو میں سونے کی کان بیٹھنے سے کم از کم 14 کان کن جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پیش آیا، جس سے زیرِ زمین کان کا ایک بڑا حصہ بیٹھ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ علاقے میں لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے، تاہم خراب موسم اور سیلابی پانی کے باعث امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔روشیو کے میئر نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔