سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا کی عدالت نے ملک کے سابق صدر یون سوک یول کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے یہ فیصلہ دسمبر 2024میں نافذ کیے گئے مختصر مارشل لا کے معاملے میں سنایا ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے کہا کہ مارشل لا کے اعلان سے معاشرے کو بھاری قیمت چکانا پڑی اور عدالت کو اس بات کا کوئی واضح اشارہ نہیں ملا کہ ملزم نے اپنے اقدام پر ندامت کا اظہار کیا ہو