جنوبی کوریا کے سابق صدر پر بغاوت کے الزام میں فردجرم عائد

سابق صدر یون سک یول نے 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء  لگایا تھا جو چند گھنٹے بعد اٹھا لیا گیا
 سیئول(آئی این پی ) جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔غیر ملکی  خبررساںادارے  کے مطابق جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے سابق صدر یون سک یول پر فرد جرم عائد کی، گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنیکی سفارش کی تھی۔یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول نے 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لا لگایا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لا اٹھا لیا تھا