جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو 5 سال قید کی سزا

    سیول(یواین پی)جنوبی کوریا کی عدالت نے ملک کے سابق صدر کو مارشل لا کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر یون سک یول کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور دسمبر 2024 میں مارشل لا کا اعلان کرنے کے الزامات پر مجرم قرار دیا گیا۔سابق صدر پر مارشل لا کے اعلان پر حکام کو اپنی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد سے روکنے اور سرکاری دستاویزات کو من گھڑت بنانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق سابق صدر یون سک یول کے خلاف عدالتی فیصلے کو براہِ راست دکھایا گیا۔