جنوبی کوریا: عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا

سیول (آئی این پی جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کے مواخذے کی توثیق کر دی ہے۔ آئینی عدالت کے 8ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ سنایا۔ آئینی عدالت کے مطابق مارشل لاء کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی۔عدالت کا کہنا ہے کہ صدر کی غیر آئینی، غیر قانونی کارروائیاں جمہوریت کے لیے خطرہ تھیں، انہوں نے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔