یون سوک یول پرملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کی مبینہ کوشش کا سنگین الزام عائد ہے
سیول(آن لائن)جنوبی کوریا کی ایک مقامی عدالت نے سابق صدر یون سوک یول کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یون سوک یول پرملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کی مبینہ کوشش کا سنگین الزام عائد ہے، یون سوک نے اپنے دور صدارت میں سیاسی بحران کے دوران فوج کو سیاسی معاملات میں مداخلت کے لیے اْکسایا،عدالت نے شواہد کی روشنی میں گرفتاری کا فیصلہ سنایا تاکہ شفاف تحقیقات ممکن ہوسکیں