وزیراعظم کی قیادت میں حکومت سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کرتی ہے
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی ترقی کے وژن کے مطابق صنعتوں کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت ہر صنعت کے ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے بھی منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے اہم ملاقات کی، جس میں انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او حماد منصور بھی شریک تھے۔ اجلاس میں کیمیکل انڈسٹری کے مسائل، آئندہ بجٹ، اور پیٹرو کیمیکل پالیسی پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی ترقی کے وڑن کے مطابق صنعتوں کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے