کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام سے برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھلیں گے
کراچی (آن لائن) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ پی آئی ڈی سی ملکی صنعتی ڈھانچے کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا وڑن مضبوط صنعتی بنیاد قائم کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے پاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی آئی ڈی سی) کا دورہ کیا جہاں انہیں ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کراچی انڈسٹریل پارک کے ماسٹر پلان، بن قاسم انڈسٹریل پارک، کی لینڈ لیز پالیسی اور کسٹم بونڈ ویئرہاؤس کے قیام کے معاملات زیرِ غور آئے۔