خواتین کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے:خاتون محتسب پنجاب سے ملاقات میں گفتگو
لاہور (یواین پی)خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، ہراسانی کے خلاف اقدامات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کو محفوظ اور بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گورنر ہاؤس خواتین کے حقوق کے فروغ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آگاہی مہمات کو مزید تیز کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ خواتین کو بروقت اور مؤثر انصاف فراہم کیا جا سکے۔