پالیسی میں تبدیلیاں گھریلو صنعتوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں:ہارون علی

  2030 تک ان پالیسوں سے مقامی صنعتوں، خاص طور پر کیمیکلز سیکٹر پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے
 16 بلین ڈالر کے کیمیکل سیکٹر کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے:چیئرمین  کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

لاہور(پبلک نیوز)پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے 16 بلین ڈالر کے کیمیکل سیکٹر کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، چیئر مین ہارون علی نے کہا  حکومتی پالیسی میں بار بار تبدیلی گھریلو صنعتوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے‘ کیمیکل انڈسٹری کے لیے مربوط پالیسی فریم ورک نہ ہونے پر تشویش ہے،،بجلی کے زیادہ بل،کاروبار پر ٹیکس کا  زیادہ بوجھ،پالیسی میں بار بار تبدیلیاں اور برآمدی سہولت فراہم کرنے والی سکیم کا غلط استعمال گھریلو صنعتوں کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ساری چیزیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں،  2030 تک ان پالیسوں سے مقامی صنعتوں، خاص طور پر کیمیکلز سیکٹر پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف بی آر کے  اختیارات میں توسیع پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا