اسلام آباد (آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی د ن آج 20فروری کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد سماجی انصاف اور مساوات کو فروغ دینا ہے اس دن کے حوالے سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں سمینارز،کانفرنسز،مذاکرے اور مختلف تقریبات کااہتمام کیاجائے گاجس میں سیاسی و سماجی شخصیات،مذہبی رہنما،ماہرین قانون اور دیگر مقررین خطاب کرتے ہوئے سماجی انصاف کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔