پسماندہ طبقات کو تعلیم، صحت اور روزگار کی یکساں سہولیات ریاست کی اولین ذمہ داری ہے
سیالکوٹ( یواین پی)سماجی انصاف کا قیام کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے؛فردوس عاشق، اس کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،اسلام نے ہمیں مساوات، بھائی چارے کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کا واضح درس دیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ معاشرے میں پسماندہ طبقات کو تعلیم، صحت اور روزگار کی یکساں سہولیات فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، منعقدہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،