سماجی انصاف محض ایک خواہش نہیں بلکہ ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے:وزیراعظم

حکومت پر عزم ہے معاشرتی اساس ایسی مثبت اقدار پر استوار کی جائیں جو حقوق کی عوامی آگاہی پر مشتمل ہوں:سماجی انصاف کے عالمی دن پر پیغام
ٓاسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سماجی انصاف محض ایک خواہش نہیں بلکہ ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ حکومت پر عزم ہے کہ معاشرتی اساس ایسی مثبت اقدار پر استوار کی جائیں جو حقوق کی عوامی آگاہی، انتظامی سطح پر اسکا مکمل ادراک اوراسکے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ سماجی انصاف کے عالمی دن 20 فروری 2026 پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج سماجی انصاف کے عالمی دن پر پاکستان اور عالمی برادری بھرپور انداز میں اس مثبت معاشرتی پہلو کے ساتھ اپنی وابستگی اور اسکے فروغ کے لیئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔اس سال یہ عالمی دن  "شمولیت کو بااختیار بنانا: سماجی انصاف میں حائل خلیج کو ختم کرنا" کے  عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ  یہ موضوع اس تصور کو  بھی اجاگر کرتا ہے کہ حکومتی سطح پر جامع پالیسی سازی اور انفرادی سطح پرتمام اکائیوں کی بامعنی شمولیت ہی مضبوط سماجی تحفظ کے نظام کی ضامن ہے۔سماجی انصاف محض ایک خواہش نہیں بلکہ ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ حکومت پر عزم ہے کہ معاشرتی اساس ایسی مثبت اقداد پر استوار کی جائیں جو حقوق کی عوامی آگاہی، انتظامی سطح پر اسکا مکمل ادراک اوراسکے نفاذ کو یقینی بنایئں۔