عالمی یومِ انصاف آج منایا جائے گا

اسلام  آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ انصاف آج 17 جولائی کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد انصاف کے مضبوط نظام کی نشاندہی کرنا اور متاثرین کے حقوق کو فروغ دینا ہے۔عالمی یوم انصاف کے حوالے سے   ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں دنیا کی توجہ انصاف کی فراہمی حائل رکاوٹوں کی جانب دلائی جائے گی اور عام آدمی کو عالمی یوم انصاف کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور دنیا بھر میں ہونے والے ناانصافی یا دیر سے انصاف فراہمی کے معاملات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔