سماجی انصاف کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن آج  20فروری جمعرات کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد سماجی انصاف اور مساوات کو فروغ دینا ہے۔ اس دن کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں سمینارز،کانفرنسز،مذاکرے اور مختلف تقریبات کااہتمام کیاجائے گاجس میں سیاسی و سماجی شخصیات،مذہبی رہنما،ماہرین قانون اور دیگر مقررین خطاب کرتے ہوئے سماجی انصاف کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔