ساہیوال(خصوصی رپورٹ ) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی واردات 90/6-Rمیں ہوئی یہاں طاہر محمود اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شہر سے گھرجارہا تھاکہ راستے میں 2 ڈاکوو?ں نے اڑھائی تولے طلائی زیورات، 1لاکھ 50ہزار روپے چھین لیے۔ 71/5-Lکے قریب ڈاکو نے لیاقت علی اور اس کی بیوی سے نقدی وطلائی کوکا کل مالیتی 55ہزار روپے وموبائل فون اور 84/5-Lمیں گھرکے قریب 3ڈاکوو?ں نے نیکاں بی بی وغیرہ سے طلائی بالیاں،کوکے بوزنی 2تولے اور نقدی 35ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔