چیچہ وطنی، ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے تھانہ کسووال اور تھانہ صدرچیچہ وطنی کی حدود میں مسلح ڈاکو طالب علم اور ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل سے موٹرسائیکلز،موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج۔تھانہ کسووال کی حدود چک نمبر 6 چودہ ایل کے قریب عدنان ایوب طالب علم سے موٹر سائیکل نمبر 5351 اے ایکس ایل دولاکھ 40 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود چک نمبر 11 گیارہ ایل کے قریب ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل محمد شاہد سے موٹر سائیکل اپلائیڈ فار،مو بائل، نقدی بل 14 ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے۔