لاہور(کرائم رپورٹر) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 5 کو ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہیترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے بند کرنا عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر ناگزیر تھادھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین اور مہلک حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکن ہو تو سفر دن کے اوقات میں کریں جبکہ دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ سمجھا جاتا ہیڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، تیز رفتاری سے گریز اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دھند کے دوران معمولی غفلت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے تمام شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔مزید رہنمائی اور مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موسمی صورتِ حال بہتر ہوتے ہی موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔