لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میو ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو حراساں کرنے والا مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری آصف حیات نے دو سال قبل باپ اور بیٹے کو ہراساں کیا اور اسلحہ کے زور پر سر عام تشدد تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم آصف حیات کے خلاف تھانہ داتا دربار میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کی بابت مقدمہ درج تھا۔ملزم ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ڈائیلاگ کی ویڈیو بنا کر وائرل کرتا تھا۔چوکی میو ہسپتال پولیس نے روپوش اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔