بچی فلٹر سے پانی بھرنے گئی تو ملزم نے اسے حراساں کیا ، مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر) ساندہ پولیس نے 10 سالہ بچی کو حراساں کرنے والے حجام اجمل کو گرفتار کر لیا۔ بچی اسکول اور عربی قاعدہ کی کلاس کے لیے بازار سے گزرتی تھی، اور ملزم دوستی کی آڑ میں اسے شاپنگ کے بہانے بازار جانے پر آمادہ کرتا رہا۔ بچی فلٹر سے پانی بھرنے گئی تو ملزم نے اسے حراساں کیا، لیکن والدہ کے موقع پر آنے سے ملزم فرار ہوگیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو فوری گرفتار کیا اور کہا کہ بچوں اور عورتوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔