لیڈی پولیس اہلکاروں کو حراساں کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد سیکورٹی ڈویژن میں تعینات لیڈی پولیس اہلکاروں کو مبینہ ہراساں کیا جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین اہلکاروں نے ہراساں کرنے والے محرر، نائب محرر سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے۔خواتین اہلکاروں کے مطابق انہیں ڈیوٹی کے بہانے ہراساں کیا جاتا ہے۔لیڈی پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ ہراسگی سے تنگ آکر نوکری چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں ،درخواست خواتین اہلکاروں نے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کو جمع کرائی ہے۔پولیس ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں، متعلقہ اہلکاروں کو تبدیل کردیا ہے۔