لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو مسلمان ظاہر کرکے مبینہ طور پر ایک مسلم خاتون سے شادی کرنے والے عدالتی مفرور ملزم زیاد کو مسلم ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ وحدت کالونی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پشاور میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور وہ عدالتی مفرور بھی تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی اصل شناخت چھپا کر خود کو مسلمان ظاہر کیا اور اسی بنیاد پر ایک مسلم خاندان میں شادی کی۔ متاثرہ خاندان کی درخواست پر اس کے خلاف دھوکہ دہی اور دغا بازی سے شادی کرنے کا مقدمہ درج ہے، جبکہ خود کو مسلمان ظاہر کرنے اور اسلامی شعائر سے متعلق الزامات کے تحت بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو متعلقہ پولیس سے رابطے اور مزید قانونی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا