لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ کی آنکھوں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور قاتل کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق روپوش اشتہاری نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر اپنے ہم نام شہری کو قتل کیاملزمان کے خلاف گجر پورہ میں قتل کا مقدمہ درج ہوامفرور اشتہاری صدام کو پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیامفرور اشتہاری کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے