ناقص تفتیش کی وجہ سے اہم کیسز میں بھی ملزمان کو سزائیں نہ ہونے کے برابرہے ،ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین کے حوالے سے کیسز ڈیل کرنے والے سپیشل سیکسوئیل افینسز انویسٹی گیشن یونٹ کی ناقص کارکردگی، ناقص تفتیش کی وجہ سے اہم کیسز میں بھی ملزمان کو سزائیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ذرائع اعداد شمار کے مطابق گذشتہ 12 ماہ کے دوران پنجاب بھرمیں 60ہزار2سو مقدمات درج ہوئے۔لاہور کے دس ہزار سے زائد کیسز میں 1بھی ملزم کو سزا نہ ہوئی جبکہ صوبہ بھر میں صرف 869ملزمان کو سزائیں ہوسکیں ۔لاہور سے 65 جبکہ صوبہ بھر سے23سو88 ملزمان بری ہوگئے۔لاہور میں 2ہزار91جبکہ صوبہ بھر میں 35ہزار7 سو کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔ہزاروں کیسز میں مدعیان اور ملزمان کی صلح سے فائل کردیئے گئے ۔ذرائع پولیس حکام کے مطابق جینڈر بیسڈ کیسز کے لئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے خصوصی سیل بنایا گیا ہے ،تمام وسائل فراہمی کے باوجود خواتین کے کیسز میں سزائیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔